محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی، سابق کپتان نے حمایت کر دی

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے ورلڈ کپ کے لیے محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کی حمایت کر دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ محمد عامر کی حالیہ کارکردگی متاثرکن ہے،اور وہ مسلسل لیگ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں اور ان کی فارم بھی اچھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عامر کی واپسی کی ضرورت ہے تو انہیں ضرور واپس آنا چاہئے۔ معین خان نے کہا کہ عامر کو ایسے کھلاڑی کی جگہ نہیں لینا چاہیے جو ان سے زیادہ مستحق ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close