شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام وائرل ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی طرف سے بیٹی کی رخصتی کے بعد جذباتی پیغام شیئر کرنے پر شائقین بھی افسردہ ہوگئے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ ٹویٹ میں انہوں نے اپنی بیٹی انشا آفریدی اور داماد شاہین آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی۔ تصویر گزشتہ روز بارات کی ہے جس میں شاہد آفریدی شاہین اور انشا کو تھامے کھڑے ہیں۔

شاہد آفریدی نے تصویر کے ساتھ ٹویٹ میں ایک شعر بھی لکھا جس میں وہ اپنی بیٹی کی رخصتی پر جذبات کا اظہار کررہے ہیں۔ وہ لکھتے ہیں کہ ابھی کل ہی کی بات تھی کہ گھر میں نور آیا تھا اور اب ان ہی آنکھوں کے سامنے وہ نور رخصت ہورہا ہے۔سابق کپتان نے مزید لکھا کہ ‘آپکے بابا کا دل ڈوبا ہوا ضرور ہے لیکن صبح کی کرن ایک امید لے کر آئی ہے۔’

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close