جلدی یا غلطی، ایشیا کپ جیتنے کے بعد روہت شرما پاسپورٹ ہوٹل میں بھول گئے

کولمبو (پی این آئی)ایشیا کپ کی جیت کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما سری لنکا سے واپس بھارت جانے کیلئے اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ اتوار کو بھارت نے یکطرفہ مقابلے کے بعد ایشیا کپ کے فائنل میچ میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق میچ کے بعد ایک مزاحیہ اور دلچسپ واقعہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کے ساتھ پیش آیا جب بھارتی ٹیم ایئرپورٹ روانگی کے لیے بس میں سوار ہوئی تو پتا چلا کہ کپتان روہت شرما اپنا پاسپورٹ ہوٹل میں ہی بھول آئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران روہت شرما اور بس میں موجود کھلاڑیوں کو کولمبو کے ہوٹل کے باہر کچھ دیر انتظار کرنا پڑا جس کے بعد سپورٹ اسٹاف نے روہت شرما کو پاسپورٹ لا کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close