تصویر نے ایک لاکھ ایرانیوں کو رونالڈو کو دیکھنے سے محروم کر دیا

تہران(پی این آئی)دو سال قبل ایرانی کلب پریسپولیس کی طرف سے شائع کی گئی ایک تصویر نے ایک لاکھ ایرانیوں کو پرتگالی سٹار کرسٹیانو رونالڈو کی ایک جھلک دیکھنے سے اس وقت محروم رکھا جب النصر اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے گروپ مرحلے کے پہلے رانڈ میں اپنے ایرانی میزبان کے مدمقابل تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اے ایف سی کی جانب سے دو سال قبل جاری کی گئی سزا نے ایرانی شائقین کو ایک لاکھ شائقین کی گنجائش

رکھنے والے مشہور آزادی اسٹیڈیم کے گرائونڈ پر کھیلے جانے والے میچ میں النصر کے خلاف اپنی ٹیم پرسیپولیس کی حمایت کرنے سے روک دیا۔سزا کی تفصیلات اس وقت کی ہیں جب پرسیپولیس نے گوا بھارت کے خلاف اپنے میچ سے قبل اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکائونٹس پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close