بابر اعظم پر تنقید،سابق چیف سلیکٹر مصباح الحق نے بڑا بیان داغ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے خراب کارکردگی پر ہونے والے تنقید پر سابق کپتان مصباح الحق بابر اعظم کے دفاع میں سامنے آگئے۔ میڈیا سے گفتگو میں سربراہ پی سی بی ٹیکنیکل کمیٹی مصباح الحق نے کہا کہ ایشیا کپ میں غلطیاں ہوئیں ہیں مگر یہی ٹیم ورلڈکپ کےلیے بہتر ہے، ٹیم کا اعتماد خراب ہوا ہے، ہمیں اپنی پرفارمنس بہتر کرنی ہے۔ مصباح الحق نے کہا کہ 228 رنز سے رنزسے شکست صرف کپتان کہ وجہ سے نہیں ہوٸی بلکہ آپ کی پوری ٹیم کو شکست ہوٸی،

پاکستان ہمیشہ مشکل حالات سے باہر نکلا ہے، مجھے امید ہے یہی ٹیم بہتر کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا اسپن ڈیپارٹمنٹ اس طریقے سے پرفارم نہیں کرسکا۔ کھلاڑیوں میں صلاحیت کی کمی نہیں ہے مگر بہتری کی گنجاٸش ہے، انہی پلیٸرز نے ماضی میں بھی پرفارم کرکے دکھایا ہے۔ بھارت میں پاکستانی بیٹنگ کو سپورٹ ملے گی۔ مصباح الحق نے مزید کہا کہ اس وقت صورتحال ایسی ہے کہ آپ ٹیم میں زیادہ تبدیلی نہیں کرسکتے، اگر زیادہ تبدیلی کریں گے تو ٹیم کا ماحول خراب ہوجاٸے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close