ورلڈکپ 2023، شاداب خان کی جگہ کس کھلاڑی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان

اسلام آباد (پی این آئی) اگلے ماہ سے بھارت میں شروع ہونے والے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کیلئے شاداب خان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نائب کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے ون ڈے ورلڈکپ کیلئے قومی ٹیم کے کپتان کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ تاہم ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے نائب کپتان شاداب خان کو تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان کے فرائض فاسٹ باولر اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کو سونپے جانے کا امکان ہے۔ ون ڈے رینکنگز، پاکستان سرفہرست، ورلڈکپ 2019 عالمی نمبر ون ٹیم کے نام رہا تھا نائب کپتان شاداب خان ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں ہیں۔ شاداب خان ایشیا کپ کے 5 میچوں میں 40.83 کی اوسط سے 6 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوسکے جبکہ بیٹنگ میں کوئی خاص کارکردگی نہ دکھا سکے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لاہور قلندرز 2022 اور 2023 میں مسلسل دو سال پی ایس ایل چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر چکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close