ایشیا کپ کا فائنل معرکہ، سری لنکا اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )ایشیا کپ کے فائنل میچ کا سری لنکا اور بھارت کے مابین ٹاس ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کولمبو میں ہونیوالے ایشیا کپ کے فائنل معرکے میں سری لنکا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ سری لنکا کے مہیش ٹیھکشانہ اور بھارت کے اکشر پٹیل انجری کے باعث فائنل میچ نہیں کھیل سکیں گے۔اطلاعات کے مطابق اگر میچ 17کو بارش کی نظر ہوتا ہے تو ایسی صورت میں میچ 18 ستمبر بروز پیر کو ریزرو ڈے پر ہوگا، یہاں یہ سوال بھی کھڑا ہو چکا ہے کہ اگر ریزو ڈے پر بھی میچ مکمل نہ ہو سکا تو پھر کیا ہو گا کیونکہ سوموار کے روز بھی بارش کے 70فیصد کے قریب امکانات موجود ہیں ۔

اگر ریزرو ڈے پر بھی میچ نہ ہو سکا تو پھر ایسی صورت میں ایشیاکپ کی ٹرانی دونوں ٹیموں کو فاتح قرار دے دیا جائے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close