کنٹریکٹ تنازع کرکٹرز کی کارکردگی پر اثرانداز ہونے لگا

کراچی(پی این آئی)سینٹرل کنٹریکٹ تنازع کرکٹرزکی کارکردگی پر اثرانداز ہونے لگا،پی سی بی کے بعض آفیشلز کو لگتا ہے کہ چند کھلاڑیوں کی توجہ مالی معاملات کی وجہ سے کھیل سے ہٹنے لگی ہے۔قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا 30جون کو اختتام ہو چکا تاہم تاحال نئے معاہدوں پر مکمل اتفاق نہیں ہو سکا،سینئرز نے بورڈ سے معاوضوں میں اضافے سمیت کئی مطالبات کئے

ان پر کافی عرصے سے مذاکرات جاری ہیں۔حکام تینوں طرز کی کرکٹ کھیلنے والے ٹاپ اسٹارز بابر اعظم، محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی کو ماہانہ 45لاکھ روپے ریٹینر شپ فیس دینے کی پیشکش کر چکے،بی کیٹیگری کو ماہانہ 30لاکھ روپے دینے کی تجویز ہے،البتہ کھلاڑیوں کا خیال ہے کہ ٹیکس و دیگر کٹوتیوں کے بعد یہ رقم 22،23لاکھ ہی رہے گی لہذا مزید اضافہ ہونا چاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close