کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان کب تک متوقع، کون کون شامل؟ بڑی خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے جس کے لیے پی سی بی سیلیکشن کمیٹی کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیف سیلیکٹر انضمام الحق ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کریں گے۔ قومی ورلڈ کپ اسکواڈ میں تبدیلیاں کی جائیں گی۔ انضمام الحق کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سے بھی مختلف ناموں پر مشاورت کریں گے۔ اجلاس میں نسیم شاہ کے متبادل پر بھی نظرثانی ہوگی۔

نسیم شاہ ورلڈ کپ کے لئے دستیاب نہ ہوئے تو ان کی جگہ کونسا باولر شامل ہوگا اس پر بھی فیصلہ ہوگا۔ زمان خان کو ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ عماد وسیم کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی پر بھی غور ہوگا۔اجلاس میں فاسٹ باولر احسان اللہ کے ری ہیب پروگرام کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close