قومی فاسٹ باولرنے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا

اسلام آباد (پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باولر زمان خان نے کولمبو پہنچ کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر آج ایشیا کپ میں شرکت کیلئے پاکستان سے سری لنکا پہنچ گئے۔ زمان خان اس وقت ٹیم کے ہمراہ ہوٹل میں موجود ہیں۔ ٹیم جوائن کرنے کے بعد وہ آج سے باقاعدہ پریکٹس کا آغاز کریں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کی طرف سے ورلڈکپ کیلئے فاسٹ باولر حارث روف اور نسیم شاہ کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے شاہ نواز دھانی اور زمان خان کو بلایا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close