حارث اور نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر، ٹیم میں اب کسے شامل کیا جائے گا ؟ متوقع نام سامنے آگئے

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجری کے باعث شاہنواز دھانی اور زمان خان کو ایشیا کپ کیلئے طلب کر لیا گیا ہے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کیا ہے کہ ورلڈ کپ کے لیے کھلاڑیوں کی فٹنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دھانی اور زمان کو بلایا گیا ہے اور فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور حارث رؤف کی انجری کی وجہ سے دھانی اور زمان دونوں کو متبادل کے طور پر شامل کر سکتے ہیں،

پی سی بی نے کہا کہ شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ کے طور پر بلایا گیا ہے،قومی ٹیم مینجمنٹ اے سی سی ٹیکنیکل کمیٹی سے حارث رؤف اور نسیم شاہ کی عدم دستیابی پر متبادل کی درخواست کرے گی

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close