قومی ٹیم کو فائنل تک رسائی کیلئے کیا کرنا ہو گا؟ معین خان نے بتا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے ایشیا گروپ کے سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر کہا ہے کہ پاکستان کو سری لنکا کو لازمی طور پر اچھے مارجن سے میچ ہرانا ہوگا ورنہ باہر ہوجائے گا۔سابق وکٹ کیپر اور بیٹسمین معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو اپنی خامیوں کا جائزہ لینا ہوگا، پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی، بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے بولنگ کرکے غلطی کی۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے آرڈنری بولرز بھی پاکستان کیلئے خطرناک ہوگئے تھے، پاکستان ٹیم لگتا ہے یہ سوچ کر میدان میں اتری تھی کہ بارش ہوجائے گی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا، پاکستان ٹیم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ابھی میچ باقی ہیں، پاکستان کو سری لنکا کو لازمی طور پر اچھے مارجن سے میچ ہرانا ہوگا ورنہ باہر ہوجائے گا۔معین خان کا کہنا تھا کہ امام الحق یا فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو اوپنر کھلایا جاسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close