بھارت سےبدترین شکست، کپتان بابراعظم نے پی سی بی کو بڑی یقین دہانی کروا دی

کولمبو (پی این آئی) بھارت سے شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے بابر اعظم سے اہم ملاقات کی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ ترین آفیشل ذکاء اشرف نے کپتان بابر اعظم کو کہا کہ جو ہوا بھول جائیں ، اب اگلے میچ پر فوکس کریں۔ اگلے مقابلے کیلئے اچھی پلاننگ کریں۔ اس موقع پر بابر اعظم نے ذکاء اشرف کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ گیم میں کم بیک کریں گے،

کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے۔ اگلے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کیلئے پرعزم ہیں۔ ایشیا کپ جیتنا ہمارا ہدف ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close