میں پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا کُکڑ بن گیا ہوں

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایشیا کپ کے دوران پاکستانیوں کیلئے محکمہ موسمیات کا کردار ادا کر نے لگے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر وسیم اکرم نے اپنی مختصر ویڈیو شیئر کی اور پاک بھارت ٹاکرے کے دوران بارش سے میچ کے ریزرو ڈے پر مکمل ہونے کے حوالے سے بات کی۔ویڈیو کے آغاز میں وسیم اکرم نے سلام اور گڈ مارننگ کہا اور پھر مذاق میں کہا کہ میں تو پاکستانیوں کے لیے محمکمہ موسمیات کا ککڑ ہی بن گیا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ کولمبو میں رات بھر بارش ہوتی رہی اور کبھی تھمتی بھی رہی۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ابھی تو موسم قدرِ بہتر ہے لیکن میچ شروع ہونے کے بعد کیا تبدیلی آتی ہے اس حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔وسیم اکرم نے کہا کہ ہم موسم کا تو کچھ نہیں کر سکتے ہاں لیکن میچ مکمل ہونے کی دعا ضرور کرسکتے ہیں تاکہ ایک اچھا میچ انجوائے کر سکیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گرائونڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close