بھارتی معروف شخصیت نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر بھارتی صحافی راج دیپ سردیسائی نے پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کردی۔بھارتی صحافی نے کولمبو میں بارش سے ایک بار پھر میچ متاثر ہونے پر پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کی حمایت کی۔سینئر بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ ایشیا کپ پاکستان میں نہیں کھیلا جانا تھا؟انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین موسم اور بہترین بیٹنگ وکٹیں ہیں، بھارت کیلئے یہی ورلڈکپ کی تیاری کا بہترین موقع تھا۔

راج دیپ سردیسائی نے کہا کہ 15 برس میں بھارت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ نہیں کھیلی، کھیل کی سطح پر دونوں میں تعلقات بحالی کا یہی بہترین موقع تھا۔انہوںنے کہاکہ ہم پاکستان میں کرکٹ نہیں کھیلتے مگر ہر پاکستان سے کرکٹ کھیلتے ہیں، یہ عجیب ہائبرڈ ماڈل ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close