پاک بھارت میچ، بھارتی ٹیم کے سٹیڈیم پہنچتے ہی بارش شروع ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے ریزرو ڈے میچ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم سٹیڈیم پہنچ گئی لیکن کولمبو میں بارش کا سلسلہ نہ تھما۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے سٹیڈیم پہنچتے ہی بارش شروع ہو گئی اور اس وقت کولمبو میں موسلا دھار بارش ہورہی ہے جب کہ پاکستانی ٹیم ابھی ہوٹل سے سٹیڈیم نہیں پہنچی۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آج پاکستان اور بھارت کا میچ تاخیر سے شروع ہوگا، پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق ڈھائی بجے شروع ہونا ہے،واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بھارت کے اہم میچ کو مسلسل بارش اور گراؤنڈ فیلڈ خراب ہونے کی وجہ سے معطل کر کے ریزرو ڈے پر منتقل کر دیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close