ورلڈکپ 2023 کا فائنل کن دو ٹیموں کے مابین ہو گا؟ نئی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ کے لیے آسٹریلوی اسکواڈ میں شامل آل راؤنڈر مچل مارش نے پیشگوئی کی ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کھیلیں گی۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب پوڈکاسٹ میں مچل مارش نے سابق آسٹریلوی اوپنر ایڈم گلکرسٹ اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کی مشترکہ میزبانی میں شرکت کی۔ دوران بات چیت مائیکل وان نے آسٹریلیا کا نام لیے بغیر کرکٹر سے سوال کیا کہ ورلڈکپ کون جیتنے والا ہے،

بھارت، پاکستان یا انگلینڈ؟ جس پر مچل مارش نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایمانداری سے سمجھتا ہوں کہ فائنل میں آسٹریلیا اور پاکستان مدمقابل ہوں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close