شعیب اختر کے ہمشکل کی بائولنگ کروانے کی ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی)عمان سے تعلق رکھنے والے تیز گیند باز محمد عمران کو راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا ہمشکل قرار دیا جانے لگا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شعیب اختر جیسا گیند باز بولنگ کرتے نظر آ رہا ہے یہ کوئی اور نہیں بلکہ عمان کے تیز گیند باز محمد عمران ہیں، جو بلکل سابق اسپیڈ اسٹار کے جیسے نظر آتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close