ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا اپ ڈیٹڈ شیڈول جاری

اسلام آباد(پی این آئی)ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے کا اپ ڈیٹڈ شیڈول شیئر کردیا گیا، شیڈول میں فائنل سمیت دوسرے مرحلے کے تمام میچز ہمبنٹوٹا کے بجائے کولمبو میں ہی رکھے گئے ہیں۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 17 ستمبر تک تمام میچز بادلوں میں گھرے کولمبو شہر میں ہی کھیلے جائیں گے۔ سپر فور مرحلے کا آخری میچ 15 ستمبر کو بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ایشیا کپ کے میچز میں 2 دن کے وقفے کے بعد 9 ستمبر کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ 10 ستمبر کو دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا پاکستان اور بھارت کے درمیان ہوگا۔12 ستمبر کو بھارت کے خلاف سری لنکا مدمقابل آئے گا جبکہ 14 ستمبر کو سری لنکا کی ٹیم پاکستان سے ٹکرائے گی۔ میگا ایونٹ کا فائنل 17 ستمبر کو سپر فور مرحلے کی ٹاپ 2 ٹیمز کے درمیان ہوگا۔اے سی سی کے شیڈول کے مطابق تمام میچز کا آغاز دن 3 بجے ہوگا۔ بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہونی کی صورت میں دونوں ٹیموں کو 1،1 پوائنٹ دیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close