ایشیاکپ ، افغانستان سری لنکا میچ کے بعد تنازع کھڑا ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ کے اہم میچ میں افغانستان کی شکست کے بعد نیا تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کو سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرنے کےلیے دی جانے والی کیلکولیشن پر افغان ٹیم کے ہیڈ کوچ پھٹ پڑے۔جوناتھن ٹروٹ نے قذافی سٹیڈیم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 37.1 اوورز کے علاوہ کوئی اور کیلکولیشن نہیں بتائی گئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ معلوم نہیں تھا کہ چھکا مار کر 38 اوور میں کھیل مکمل کرسکتے تھے۔ جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کرسکتے تھے۔ ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مایوسی ہوئی ہے،ہمیں اپنی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close