اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ماضی پر میں بات نہیں کرتا، بھارت سے جب میچ ہوگا تب دیکھیں گے۔ ایشیا کپ کے میچز سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نسیم شاہ نے کہا کہ فی الحال کل کے میچ پر فوکس ہے، کوشش ہے ایشیا کپ جیتیں اور ورلڈ کپ میں بھی اچھا پرفارم کریں۔ نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش ہے سب اچھا ہی کھیلیں، جس کے ساتھ بھی فائنل ہو بس دعا ہے کہ ہم جیتیں۔
انہوں نے کہا کہ فاسٹ بولر کے لیے یہ کنڈیشنز آسان نہیں ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں