ایشیا کپ، بھارتی کھلاڑی بمراہ کے اچانک ٹیم کو چھوڑ کر بھارت روانہ ہونے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے اچانک ٹیم کو چھوڑ کر اپنے وطن واپس لوٹنے کی وجہ سامنے آگئی۔ اتوار کو یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ بمراہ سری لنکا میں موجود بھارتی اسکواڈ کو چھوڑ کر فوری طور پر ہندوستان چلے گئے ہیں جب کہ اس کی وجہ نہیں بتائی گئی تھی۔ اب پیر کی صبح جسپریت بمراہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر اعلان کیا کہ ان کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close