ایشیا کپ، پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرا, ٹاس ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیا کپ، پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاس ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق  بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پالیکیلے اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالےمیچ میں بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور میزبان ٹیم پاکستان کو فیلڈنگ کی دعوت دی ہے۔  خیال رہے کہ کینڈی میں ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل دونوں ٹیموں نے آخری پریکٹس سیشن کیا جس کے دوران بھارتی ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اور سابق کپتان ویرات کوہلی پاکستانی کھلاڑیوں میں گُھل مل گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close