پاک بھارت ٹاکرا، کس ٹیم کے جیتنے کے چانسز زیادہ ہیں؟ مشیر کھیل وہاب ریاض نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم آج کے میچ اور ایشیا کپ میں کامیاب ہوگی۔ایشیا کپ میں آج ہونے والے پاک بھارت میچ سے متعلق اپنے بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ پاکستان ٹیم بھارت کے خلاف جوش و جذبے سے میدان میں اترے۔وہاب ریاض نے کہا کہ بابر اعظم کی کپتانی جیت میں اہم کردار ادا کرے گی، نئی گیند سے جو ٹیم اچھی بولنگ کرے گی اس کی جیت کے چانس زیادہ ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں