عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کیلئے کی جانیوالی فارنزک رپورٹ میں اہم انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیرترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی موت کی وجوہات جاننے کے لیے کی جانے والی فارنزک رپورٹ سامنے آ گئی۔ پنجاب فارنزک ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں عالمگیر ترین کی موت بظاہر خود کشی معلوم ہوتی ہے۔ فارنزک رپورٹ میں کہا گیا ہے عالمگیر ترین کی موت کی کوئی دوسری وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close