ایشیا کپ کے ٹکٹس کیسے ری فنڈ ہوسکتے ہیں؟ پالیسی جاری

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس ری فنڈ ہونے سے متعلق پالیسی جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے اہم ترین میچ میں آج روایتی حریف پاکستان اور بھارت آپس میں ٹکرائیں گے، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہو گا،سری لنکا کے محکمہ موسمیات نے پہلے پاک بھارت میچ کے دوران پورے روز بارش کی پیشگوئی کی تھی تاہم اب نئی پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش ہو سکتی ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں ٹکٹس ری فنڈ پالیسی کی وضاحت کی گئی ہے،پی سی بی کے مطابق ایشیا کپ کے میچز کے ٹکٹس صرف اسی صورت میں ری فنڈ ہو سکیں گے جب میچ ٹاس سے پہلے ختم ہو جائے یا پھر میچ کا وینیو تبدیل ہو جائے اور ٹکٹ ہولڈر کے لیے نئے وینیو پر میچ دیکھنے کے لیے پہنچنا مشکل ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں