اسلام آباد (پی این آئی) ویسٹ انڈیز کے سابق بلے باز سر ویون رچرڈز نے پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی سے متعلق ورلڈکپ کیلئےپیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ایک مختصر ویڈیو شیئر کی گئی جس میں ویوین رچرڈز نے شاہین آفریدی کو ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والا باؤلر قرار دیا۔ ویوین رچرڈز نے کہا کہ شاہین آفریدی ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ وکٹیں لیں گے۔
ویون رچرڈ نے کہا کہ میں نے پی ایس ایل کے دوران وقت گزارا، شاہین آفریدی کو بہت آگے بڑھتے ہوئے دیکھا ہے، وہ ایک پرعزم اورمیرا پسندیدہ کھلاڑی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں