ایشیاکپ، پاکستان میں شیڈول میچز کیلئے سیکیورٹی کو حتمی شکل دیدی گئی

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 کے میچز کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) رانا منصور کا کہنا ہے کہ میچ دوران 7 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہوں گے جبکہ میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم آنے والے شائقین کرکٹ کو اپنی گاڑیاں فاطمہ جناح ٹاؤن میں پارک کرنے کی اجازت ہوگی۔

اسی طرح ایشیاکپ میچز کیلئے وفاقی کابینہ نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے فوج اور پنجاب رینجرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے، دونوں ادارے 27 اگست سے 6 ستمبر کے درمیان ڈیوٹی سر انجام دیں گے جبکہ خصوصی سیکیورٹی کے دستے بھی تعینات کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایشیاکپ کے چار میچز 30 اگست سے 6 ستمبر تک ملک میں کھیلے جائیں گے، ان میں سے پہلا میچ ملتان جبکہ باقی 3 میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close