آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری

اسلام آباد(پی این آئی )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ آئی سی سی رینکنگ کے مطابق بیٹرز کی فہرست میں بابر کےبعد جنوبی افریقا کے رسی وین ڈر ڈوسن کا دوسرا نمبر ہے جب کہ پاکستان کے امام الحق ایک درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ ون بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے شبمن گل ایک درجے ترقی کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان کے فخر زمان کی دو درجے تنزلی ہوئی اور وہ پانچویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close