افغان کرکٹ ٹیم کو پاکستان کیخلاف میچ سے پہلے بڑا جھٹکا

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل افغانستان کرکٹ ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا، نجیب زادران انجری کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے۔ سماء کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کا آج آغاز ہورہا ہے، اس سے قبل ہی مہمان ٹیم کا اہم کھلاڑی سیریز سے باہر ہوگیا۔ افغانستان کے بلے باز نجیب زادران انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگٸے، نجیب گھٹنے کی انجری کا شکار ہوئے۔ نجیب زادران کی جگہ شاہد کمال کو افغانستان کے اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا ون ڈے آج کھیلا جاٸے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں