ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کےلیے17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا، ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ کے ایل راہول اور جسپریت بمرا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق اعلان کردہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی، شُبمن گِل، شریاس ایئر، سوریا کمار یادیو، تلک ورما، ایشان کشن، ہردک پانڈیا، رویندرا جڈیجہ ، اکشر پٹیل، شردل ٹھاکر شامل ہیں۔

محمد شامی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور پراسیدھ کرشنا بھی 17 رکنی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جبکہ سنجو سیمسن بیک اپ کھلاڑی کے طور پر ٹیم میں شامل کے گئے ہیں۔ خیال رہے کہ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائےگا جس میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ایشیاکپ میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان میچ 2 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close