شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کی خبریں، ثانیہ مرزا نے ایک اور معنی خیز پوسٹ شئیرکردی

ممبئی(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور بھارتی سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر معنی خیز پوسٹ شیئر کردی۔سابق بھارتی ٹینس اسٹار، جو ان دنوں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اچھا وقت گزار رہی ہیں، نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر معنی خیز اسٹوری شیئر کی۔

 

 

انہوں نے اپنی انسٹا سٹوری میں لکھا کہ ’خوش قسمت وہ ہے جو اپنے پاس موجود چیز کی قدر کرے، اس وقت جب اس کے پاس وہ چیز موجود ہو‘۔خیال رہے کہ گزشتہ برس کے اختتام سے سابق بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی طلاق کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں۔تاہم ان دونوں میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تردید یا تصدیق تاحال نہیں کی لیکن کچھ عرصہ قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان نے ان گردشی خبروں کو اس وقت ہوا دی جب انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنا بائیو (تعارف) تبدیل کر دیا۔ یاد رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی شادی 2010 میں ہوئی تھی، شادی کے 8 برس بعد 2018 میں ان کے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس کا نام انہوں نے اذہان مرزا ملک رکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں