ایشیاکپ، پاک بھارت میچ میں ٹکٹس کی قیمت کیا ہوگی؟ تفصیل سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی)ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان شیڈول میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سری لنکا میں شیڈول ایشیاکپ کے 9 میچز کیلئے ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ آج سے شروع ہوگی، پاکستان اور بھارت کے درمیان میچز کے ٹکٹس کی قیمیتیں 20 ڈالر سے شروع ہوں گی جبکہ وی وی آئی پی ٹکٹس 500 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔

قبل ازیں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس کی فروخت کا آغاز 12 اگست سے کردیا گیا تھا، پی سی بی ایونٹ میں 4 میچز کی میزبانی کرے گا۔ بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ میچز کیلئے سستا ترین ٹکٹ 1500 روپے سے شروع ہوگا جو 8 ہزار روپے تک دستیاب ہوگا جبکہ مہنگا ترین ٹکٹ وی وی آئی پی کیلئے 10 ہزار روپے بُک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close