معروف قومی کرکٹر نے منگنی کر لی

کراچی(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک اور کھلاڑی فہیم اشرف نے دولہا بننے کی تیاری کرتے ہوئے منگنی کرلی۔ نوجوان آل راونڈر فہیم اشرف نے شادی کے بندھن میں بندھنے کی راہ ہموار کرتے ہوئےمنگنی کرلی۔ منگنی کی تقریب پنجاب میں ان کے آباٸی علاقے بھاٸی پھیرو میں ہوٸی۔

تقریب میں رشتے داروں، عزیز واقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔ دریں اثناقومی کرکٹرز نے فہیم اشرف کو منگنی کی مبارکباد بھی دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close