اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈکپ کیلیے بھارت بھجوانے کے فیصلے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آ گیا۔ شاہد آفریدی نےایک انٹرویو میں کہا کہ کرکٹ اور اسپورٹس سے بہتر کوئی ڈپلومیسی نہیں ہوسکتی، پڑوسیوں کا ایک دوسرے پر بہت حق ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیاں آتی تھیں، تب بھی ہماری حکومت نے بھارت کو سپورٹ کیا، اسی تعلق کو بہتر بنانا چاہیے، کرکٹ دونوں ملکوں کو قریب لاتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں