مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کر دیا

دبئی(پی این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اعلان کیا ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست کو فروخت کیے جائیں گے۔نیو کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تصدیق کی ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ٹکٹ 25 اگست سے خریداری کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹکٹوں کی فروخت سے پہلے، شائقین کو 15 اگست سے https://www.cricketworldcup.com/register کے ذریعے اپنی دلچسپی کا اندراج کرنے کا موقع ملے گا۔ اس سے وہ پہلے ٹکٹ کی خبریں وصول کر سکیں گےجس سے ان کو ورلڈ کپ میں اپنی نشست کو محفوظ بنانے میں مددمل سکے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close