جلدی کریں نماز کا ٹائم نکل رہا ہے، بابر اعظم کے انداز نے مداحوں کے دل جیت لئے

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم سری لنکا میں لنکا پریمیئر لیگ کھیل رہے ہیں، گزشتہ روز ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سے قبل میچ میں بابراعظم نے شاندار سنچری بنائی، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بابراعظم منتظمین سے انٹرویو جلدی کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جلدی کیونکہ نماز کے لئے دیر ہو رہی ہے۔

بابراعظم کی یہ بات مداحوں کو بھا گئی ہے اور انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کا کہنا تھا کہ گال ٹائٹنز کے خلاف میچ میں بابر اعظم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا، اس کے بعد انہوں نے انٹرویو دینا تھا جس میں دیر ہونے پر انہوں نے منتظمین سے کہا کہ اس مرحلے کو تیز کریں کیونکہ نماز جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close