شعیب ملک نے ثانیہ مرزا سے طلاق کا اشارہ دیدیا، مداحوں میں بے چینی دوڑ گئی

لاہور(پی این آئی) قومی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی بھارتی ٹینس سٹار اہلیہ ثانیہ مرزا کی طلاق کی خبریں کئی ماہ سے گردش میں تھیں۔ اب بالآخر شعیب ملک کی طرف سے طلاق کا ایک اشارہ دے دیا گیا ہے۔

 

 

 

 

شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی بائیو سے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کا حوالہ حذف کر دیا ہے۔قبل ازیں شعیب ملک کی انسٹاگرام بائیو میں دیگر معلومات کے ساتھ ”سپر وومن ثانیہ مرزا کا شوہر“ کے الفاظ بھی لکھے ہوئے تھے۔ اب انہوں نے یہ الفاظ نکال دیئے ہیں۔ انٹرنیٹ صارفین شعیب ملک کے اکاؤنٹ میں اس کلیدی تبدیلی کو ان کی طلاق کا ثبوت قرار دے رہے ہیں۔ شعیب ملک کی پہلے اور بعد کی انسٹاگرام بائیو کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں اور ایک بار پھر ان کی طلاق کا موضوع زیربحث آ گیا ہے۔واضح رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی شادی 2010ءمیں ہوئی تھی۔ شادی کے8 سال بعد ان کے ہاں بیٹا اذہان ملک پیدا ہوا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close