ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی پاکستان نے بھارتی درخواست قبول کرلی

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست پر رضامندی ظاہر کردی۔ ایکسپریس کے ذرائع کے مطابق بھارت کا میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا جبکہ پاکستان اور نیدلینڈز کے درمیان میچ 6 اکتوبر کو ہی حیدر آباد میں کھیلا جائے گا۔ ترمیم شدہ پروگرام کے مطابق قومی ٹیم کو ورلڈکپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو دو دن پہلے کردیا گیا ہے۔ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close