پاکستانیوں کے پسندیدہ انٹرنیشنل کھلاڑی نے دوبارہ ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی)انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کے بعد انگلش آل راؤنڈر معین علی نے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس کے مطابق سال 2021 کے سیزن کے اختتام پر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا تاہم رواں سال ایشز سیریز سے کچھ روز قبل انگلش اسپنر جیک لیچ کی انجری کے بعد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ کی جانب سے معین علی سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

ٹیم منیجمنٹ کے اصرار پر معین علی نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ واپس لیتے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز میں شرکت کی، تاہم گزشتہ دنوں اسٹورٹ براڈ کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا گیا انکا کہنا تھا کہ ایشز سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ میرے کیرئیر کا آخری میچ ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close