نسیم شاہ نے آؤٹ کرنے کے بعد گرباز پر جملہ کس دیا

کولمبو(پی این آئی) لنکا پریمیئر لیگ میں نسیم شاہ نے پہلے ہی میچ میں ماحول گرما دیا۔ جفانا کنگز اور کولمبو اسٹرائیکرز کے درمیان مقابلے میں پاکستانی پیسر نسیم شاہ نے کافی متاثر کن بولنگ کی، خاص طور پر انھوں نے جفانا کے افغان اوپنر رحمان اللہ گرباز کو آؤٹ کرنے کے بعد والہانہ انداز میں جشن منایا۔

جب افغان بیٹر نسیم شاہ کے قریب سے گزرنے لگے تو انھوں نے کوئی جملہ بھی کسا تاہم گرباز نے تنازع چھیڑنے کے بجائے ڈگ آؤٹ کی جانب قدم بڑھا دیے۔ میچ کے بعد نسیم شاہ اور رحمان اللہ گرباز آپس میں گپ شپ کرتے دکھائی دیے، دونوں کے ہی چہرے پر مسکراہٹ تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close