لندن(پی این آئی) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ علیحدگی کی افواہوں کے سبب ان کا بی بی سی رئیلٹی شو روک دیا گیا۔
میل آن لائن کے مطابق عامر خان 2021ءسے اپنی اہلیہ کے ہمراہ بی بی سی پر’میٹ دی خانز: بگ ان بولٹن‘ (Meet the Khans: Big in Bolton)کے نام سے ایک رئیلٹی شو کررہے تھے۔ حالیہ دنوں عامر خان کی سمیرا نامی ایک ماڈل سمیت متعدد خواتین کے ساتھ نازیبا چیٹنگ پکڑی گئی اور افواہ ہے کہ فریال مخدوم نے اس بنیاد پر ان سے الگ ہونے کافیصلہ کر لیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ 36سالہ عامر خان اور سمیرا کے مابین نازیبا تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا۔ اس کے ساتھ چیٹنگ کرتے ہوئے عامر خان نے 32سالہ فریال مخدوم کے ساتھ اپنی شادی کو مجبوری قرار دیا، جس سے ان کی تین بیٹیاں بھی ہیں۔رپورٹ کے مطابق عامر خان نے اس معاملے میں اپنی غلطی کا اعتراف بھی کر لیا ہے اور سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے کھلے عام اپنی اہلیہ سے معافی بھی مانگی ہے۔اپنی ایک حالیہ پوسٹ میں عامر خان نے فریال مخدوم کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اس معاملے میں میری ہی غلطی تھی۔ میں نے بہت کچھ غلط کیا اور میں فریال مخدوم سے معافی مانگتا ہوں۔
وہ لکھتے ہیں کہ اس میں اس کا کوئی قصور نہیں تھا۔ میں ہر اس شخص سے معافی مانگتا ہوں، جسے اس سارے معاملے میں تکلیف پہنچی۔ لڑکیاں میرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ’ڈائریکٹ میسجز ‘ میں گھس آتی تھیں جس پر میں بہک جاتا تھا۔“ اس اعتراف اور معافی کے ساتھ عامر خان نے تھراپی کے ذریعے اس بری عادت سے نجات حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں