ٹی20 ورلڈکپ 2024 کیلئے تاریخوں کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اگلے مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تاریخوں کا اعلان کردیا۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 میں امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول مینز ٹی20 ورلڈکپ کیلئے تاریخیں سامنے آگئی ہیں، جو 4 تا 30 جون تک 10 مقامات پر کھیلا جائے گا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی سی سی کی ٹیم نے رواں ہفتے کچھ مقامات کو شارٹ لسٹ کیا ہے، امریکا میں فلوریڈا، ڈیلیس، نیویارک اور موریس ول میں ورلڈ کپ میچز ہوں گے۔

امریکا میں موریس ول، ڈیلیس اور نیویارک کو تاحال انٹرنیشل کرکٹ وینیو کا درجہ حاصل نہیں ہے تاہم موریس ول اور ڈیلیس میجر لیگ کرکٹ کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کر رہے ہیں۔آئی سی سی کرکٹ ویسٹ انڈیز اور امریکی بورڈ حکام سے ملاقات کے بعد چند مہینوں میں مشاورت سے وینیوز کے نام فائنل کیے جائیں گے۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں شیڈول ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں 20 ٹیمیں حصہ لیں گے، یہ پہلے سے مختلف فارمیٹ ہوگا، پہلے راؤنڈ میں ٹیموں کو 5، 5 کے چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ کی 2 ٹاپ ٹیمیں سپر 8 راؤنڈ کیلئے دو گروپس میں تقسیم کی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close