پاک بھارت ورلڈکپ میچ کے اشتہار کی فیس فی 10سیکنڈزکتنے لاکھ روپے ہو گی؟ حیران کن تفصیلات

لاہور(پی این آئی) پاک ، بھارت کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز اس میچ سے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے کمانے کیلیے پُرامید ہیں، نشریات دکھانے کے خواہشمند ٹی وی چینل کو 90 کروڑ کے قریب رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ ’’پاورڈ بائی‘‘ اسپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہے۔ دوسری جانب ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کیلئے 7 لاکھ روپے فی 30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close