قومی ٹیم کا نیا چیف سلیکٹر کون ہوگا؟ مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کیلئے رابطے شروع کر دیے

اسلام آباد (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کے مشیر مصباح الحق نے کرکٹ کمیٹی کے اراکین کیلئے رابطے شروع کر دیے ہیں۔ جیو نیو زکے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق کی ڈومیسٹک اسٹرکچر کی تیاری کے حوالے سے پہلی میٹنگ گزشتہ روز ہوئی۔ کرکٹ کمیٹی کے سربراہ مصباح الحق ذکا اشرف سے آج ملاقات کریں گے جس میں وہ پی سی بی کے عبوری چیئرمین کو نام تجویز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سابق چیف سلیکٹر محمد وسیم ،انضمام الحق،اظہر علی اور مشتاق احمدچیف سلیکٹر کی دوڑ میں شامل ہیں جب کہ بتایا جارہا ہے کہ مصباح الحق یہی نام ذکا اشرف کو تجویز کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کا انضمام الحق، وقار یونس، محمد حفیظ، راشد لطیف اور اظہر علی سے رابطہ ہوا ہے جس دوران تمام سابق کرکٹرز نے کمیٹی کے ممبر بننے کے لیے وقت مانگ لیا ہے تاہم متعددسابق کرکٹرز نے مصروفیات کے باعث کمیٹی کا ممبر بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کی تقرری کے بعد ایشیاکپ اور ورلڈ کپ کے اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close