پاکستان ہاکی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری

اسلام آباد (پی این آئی)ایشین چیمپئینز ٹرافی کیلئے قومی ہاکی ٹیم کو بھارت کے ویزے جاری کردیئے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشین ہاکی چیمپئینز ٹرافی 3 اگست سے چنائی میں شروع ہورہی ہے، جس میں شرکت کیلئے پاکستانی ٹیم کی 31 جولائی کو بکنگ کروائی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن حکام کو ویزوں کے اجرا کے حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے تاہم 2 سے 3 آفیشلز کے ویزے ابھی التوا کا شکار ہیں جنہیں جلد ویزے جاری کردیئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں