چیئرمین زلمی فاونڈیشن کا حمزہ خان کیلئے بڑی انعامی کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان کو 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن بنانے والے حمزہ خان کیلئے چیرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے بڑے انعام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کیلئے چیئرمین زلمی فاونڈیشن جاوید آفریدی نے 10لاکھ روپے انعام کا اعلان کیا ہے، جاوید آفریدی نے حمزہ خان کی کامیابی پر پورے پاکستان کو مبارکبادبھی دی اور کہا کہ پوری قوم کو حمزہ خان کی کامیابی پر فخر ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close