اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان 37 سال بعد ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرنے میں کامیاب، حمزہ خان نے جان شیر خان کی یاد تازہ کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں جاری چیمپئن شپ کے فائنل میں حمزہ خان نے مصر کے محمد ذکریا کو1-3 کے مارجن سے واضح شکست دے دی ، فائنل کے آغاز میں پہلا راونڈ مقابلہ کن تھا
جو مصری کھلاڑی نے 10-12 سے اپنے نام کیا اس کے بعد حمزہ خان نے ایسا کھیل دیکھایا کہ حریف کھلاڑی کیساتھ ساتھ شائقین بھی تکتے رہ گئے۔ حمزہ نے دوسرا راؤنڈ 12-14 سے جیتا اس کے بعد انہوں نے حریف کو اپنے قریب بھی نہ بھٹکنے دیا اور تیسرا راؤنڈ3-11اور چوتھا راؤنڈ6-11 سے اپنے نام کرتے ہوئے 37 سال بعد پاکستان کو سکواش کا چیمئپن بنا دیا، حمزہ سے قبل 1986 میں جان شیر خان نے یہ ٹائٹل پاکستان کو جیتوایا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں