ومبلڈن ٹینس چیمپئن شپ میں بہت بڑا اپ سیٹ، دنیا کو نیا فاتح مل گیا

اسلام آباد (پی این آئی) دفاعی چیپمپئن سربیا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار نوواک جوکووچ کو سخت ترین مقابلے کے بعد شکست دے دی۔ تجربہ کار نوواک جوکووچ کو 20 سالہ کارلوس الکاریز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑگیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹینس کی دنیا میں نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ، سپین سے تعلق رکھنے والے کارلوس الکاریز نے ومبلڈن ٹینس کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے، +

انہوں نے دفاعی چیپمپئن سربیا سے تعلق رکھنے والے تجربہ کار نوواک جوکووچ کو سخت ترین مقابلے کے بعد شکست دے دی، جس کے بعد راجر فیڈرر، نوواک جوکوچ ، اینڈی مرے اور رافیل نڈال پر مشتمل 20 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہو گیا، واضح رہے کہ گزشتہ 20 برس سے ومبلڈن ٹینس پر انہیں چاروں کھلاڑیوں کا قبضہ رہا ہے ، راجر فیڈر نے 8 بار جبکہ نوواک جوکوچ نے 7 بار ومبلڈن کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close