شاہد آفریدی نے ورلڈکپ میں کس ٹیم کو فائنلسٹ قرار دے دیا

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ میں میری ٹاپ فور ٹیمیں پاکستان، بھارت، انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں، مجھے لگتا ہے کہ قومی ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں کرنے کی ضرورت نہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ون ڈے ورلڈکپ میں پاکستان کے پاس بہترین ٹیم ہے۔ کوئی ایسی وجہ نہیں ہے کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ فائنل تک رسائی حاصل نہ کرسکے۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم اپنی بولنگ، بیٹنگ اور اسپن ڈیپارٹمنٹ اچھا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close